Friday, October 24, 2025
ہومLatestچین کی اعلیٰ معیار کی ترقی عالمی اثاثہ ہے، کرغز ماہر

چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی عالمی اثاثہ ہے، کرغز ماہر

بشکیک(شِنہوا)ایک کرغز ماہر نے کہا ہے کہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی اگرچہ ایک اندرونی ہدف ہے لیکن یہ ایک عالمی اثاثہ ہے جو تمام ممالک کی ترقی کے لئے فائدہ مند ہے۔الا تو انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیاسیات کے ماہر اور بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر کوبانی چیبک تابالدیف نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین کی جانب سے زیادہ مقدار کے بجائے معیار پر توجہ مرکوز کرنا ایک تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے اور دنیا کو تکنیکی فوائد، مستحکم طلب، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور پائیدار ترقی کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے چین زیادہ موثر سولر پینل، بیٹریاں اور الیکٹرک گاڑیاں بنا رہا ہے ان کی لاگت کم ہو رہی ہے جس سے غریب ممالک کے لئے ماحول دوست ٹیکنالوجیز تک رسائی آسان ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین خام مال، خوراک اور پرزہ جات کا ایک بڑا درآمد کنندہ ہے جو بہت سے ممالک کی معیشتوں کو سہارا دیتا ہے۔ماہر نے بتایا کہ موبائل ادائیگی، لاجسٹکس اور ای-کامرس میں چینی حل پہلے ہی گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔تابالدیف نے مزید کہا کہ اس ملک نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ معاشی ترقی کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کاربن کے اخراج کو کم کرنا بھی ممکن ہے۔عالمی امن اور استحکام میں چین کے کردار کے حوالے سے تابالدیف نے کہا کہ چین کی ترقی خطرات اور سماجی تناؤ کو کم کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ٹیکنالوجی کی قیمتیں کم کرنے اور کثیر الجہتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہے۔یہ سال چین کے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کا آخری سال ہے۔ تابالدیف نے گزشتہ 5سال کے دوران چین کی کامیابیوں جن میں غربت کا خاتمہ اور دیہی علاقوں کی جامع بحالی شامل ہے، کو بہت سراہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!