آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 9 وکٹوں پر 264 رنز بنائے، روہت شرما 73 رنز بنا کر نمایاں ہے، شریاس ایئر نے61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کوہلی کوئی رن نہ بنا سکے۔
آسٹریلیا نے ہدف 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا، میتھیو شارٹ 74 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ کوپر کونولی 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
سیریز کا آخری ون ڈے 25 اکتوبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔