Friday, October 24, 2025
ہومLatestاسپیس ایکس نے میانمار میں 2,500 سے زائد اسٹار لنک ڈیوائسز بند...

اسپیس ایکس نے میانمار میں 2,500 سے زائد اسٹار لنک ڈیوائسز بند کردیں

اسپیس ایکس نے میانمار میں ڈھائی ہزار سے زائد اسٹار لنک ڈیوائسز بند کر دی ہیں، یہ ڈیوائسز آن لائن فراڈ اور اسکیم سینٹرز میں استعمال کی جا رہی تھیں۔

کمپنی کی نائب صدر کے مطابق یہ کارروائی اِن مقامات پر کی گئی جہاں ’اسکیم سینٹرز‘ سرگرم تھے۔

رپورٹس کے مطابق میانمار کے سرحدی علاقوں میں جعلی آن لائن کاروبار اور مالی فراڈ کے مراکز تیزی سے پھیل رہے ہیں جو غیر ملکیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

دوسری جانب اسپیس ایکس کی اس کارروائی کے بعد امریکی کانگریس نے بھی اسٹار لنک کے ان مراکز سے تعلقات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2023ء میں جنوب مشرقی ایشیا میں آن لائن فراڈ کے ذریعے تقریباً 37 ارب ڈالر لوٹے گئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!