جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestوزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر...

وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی تاہم قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں  کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!