ہفتہ, جنوری 11, 2025
ہومChinaچینی وزارت خزانہ کا روزگار بڑھانے کے لیے نئی پالیسیوں پر غور

چینی وزارت خزانہ کا روزگار بڑھانے کے لیے نئی پالیسیوں پر غور

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ملازمتوں کی تخلیق کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نئی پالیسیاں متعارف کروائی جائیں گی۔

وزارت کے جامع شعبے کے سربراہ لین ژے چھانگ نے جمعہ کو کہا کہ وزارت ثقافتی اور سیاحتی صنعت جیسےاہم شعبوں ، دیگر جدید سروس انڈسٹریزاور غیر ملکی تجارت کی مزید حمایت کرے گی۔

 انہوں نے روزگار کو مستحکم کرنے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو یقینی بنانے کے لیے مزید سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا۔

لین نے مزید کہا کہ چھوٹے اور مائیکرو کاروباروں میں روزگار کو مزید فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

چینی حکام نے کاروباروں اور ملازمین کے لیے روزگار کی حمایت کو مضبوط کیا ہے ۔ان میں دیگر اقدامات  کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کے بیمہ کی کم پریمیم شرح، بیمہ کی واپسی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت کے لیے سبسڈیز شامل ہیں ۔

2024 کے پہلے 11 ماہ میں روزگار منڈی عمومی طور پر مستحکم رہی جبکہ سروےشدہ شہری بے روزگاری کی شرح میں گزشتہ سال  کی نسبت معمولی کمی آئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں