جمعرات, اکتوبر 16, 2025
ہومLatestچینی مندوب کا لیبیا کی سیاسی تبدیلی میں بین الاقوامی تعاون پر...

چینی مندوب کا لیبیا کی سیاسی تبدیلی میں بین الاقوامی تعاون پر زور

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب  گینگ شوانگ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عبوری سیاسی  عمل کی تکمیل میں لیبیا کی حمایت کرے۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں لیبیا کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن گہرے ساختی مسائل تاحال حل طلب ہیں اور پائیدار امن و استحکام کے قیام میں اب بھی سنجیدہ چیلنج درپیش ہیں۔ اس کے لئے بین الاقوامی برادری کی مسلسل تعمیری حمایت اور معاونت کی ضرورت ہے۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ لیبیا کو اس کے عبوری سیاسی عمل مکمل کرنے میں مدد دینا ناگزیر ہے۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ لیبیا کے مسئلے کے حل کے لئے بنیادی پلیٹ فارم ہے اور اس کا کردار ناگزیر اور انتہائی اہم ہے۔ اقوام متحدہ کا معاون مشن برائے لیبیا (یو این ایس ایم آئی ایل) سیاسی لائحہ عمل پر عملدرآمد شروع کر چکا ہے اور سلامتی کونسل اس وقت مشن کے مینڈیٹ میں توسیع پر غور کر رہی ہے۔

گینگ نے کہا کہ ہم یو این ایس ایم آئی ایل کے مینڈیٹ میں توسیع کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مشن سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کو ترجیح دے تاکہ لیبیا جلد از جلد سیاسی جمود سے باہر نکل سکے۔

چینی مندوب نے زور دیا کہ بیرونی طاقتوں کو لیبیا کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت بند کرنی چاہیے اور لیبیا کو سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے اور ترقی کی راہ پر واپس لانے میں مدد فراہم کی جانی چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!