پیر, اکتوبر 13, 2025
ہومLatestافغان حکومت بگرام ایئر بیس کسی بھی ملک کے حوالے نہیں کرے...

افغان حکومت بگرام ایئر بیس کسی بھی ملک کے حوالے نہیں کرے گی، سرکاری عہدیدار

کابل (شِنہوا) افغان حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بگرام ایئر بیس سے متعلق امریکہ کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کا کوئی بھی حصہ کسی ملک کو نہیں دے گا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بگرام ایئر بیس کے حوالے سے میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان ایک متحد سرزمین ہے اور ہم اپنی اس سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے، نہ ہی کسی ملک کی فوجی موجودگی کو قبول کریں گے۔ یہ افغان عوام اور ہمارے ملک کی خواہش ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بگرام ایئر بیس کو دوبارہ حاصل کرنے اور وہاں امریکی افواج کی دوبارہ تعیناتی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

بگرام ایئربیس، جو کابل سے 50 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، افغانستان میں امریکی قیادت میں قائم اتحاد کی 20 سالہ موجودگی کے دوران ان کا مرکزی فوجی اڈا رہا، جو اگست 2021 میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ختم ہو گیا۔

مجاہد نے مزید کہا کہ نہ بگرام اور نہ ہی افغانستان کا کوئی اور حصہ کسی بھی ملک کو دیا جائے گا اور نہ ہی کسی ملک کو یہاں فوج تعینات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

تاہم مجاہد نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے لئے تیار ہے اور چاہتی ہے کہ امریکہ بگرام پر اصرار کرنے کے بجائے یہاں اپنا سفارتخانہ کھولے اور سفارتی ذرائع سے مثبت تعلقات کا آغاز کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!