پیر, اکتوبر 13, 2025
ہومEnertainmentماہرہ خان اور فواد خان کی نئی رومانوی فلم نیلوفر کا ٹریلر...

ماہرہ خان اور فواد خان کی نئی رومانوی فلم نیلوفر کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ماہرہ خان اور فواد خان کی نئی رومانوی فلم نیلوفر کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم 28 نومبر کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یوٹیوب پر ریلیز کیے جانے والے اس 1 منٹ 38 سیکنڈ کے ٹریلر میں محبت، قربت، اور جذبات کی گہرائی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی دو کرداروں کے درمیان محبت کے تعلق اور زندگی کے بدلتے رنگوں کے گرد گھومتی ہے۔

مرکزی کرداروں میں فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں، جبکہ فلم میں مدیحہ امام، ثروت گیلانی، عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، گوہر رشید، فیصل قریشی، سمیعہ ممتاز، سیمی راحیل، عدیل ہاشمی، حرا ترین اور نوید شہزاد جیسے نامور فنکار شامل ہیں جو مختلف کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!