جمعہ, جنوری 10, 2025
ہومLatestسعودی عرب نے گریٹر اسرائیل پر مبنی نقشہ مسترد کر دیا

سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل پر مبنی نقشہ مسترد کر دیا

 ریاض: سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل پر مبنی نقشے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد اور انتہا پسندانہ اقدامات قابض حکام کے اپنے قبضے کو مستحکم کرنے، ریاستوں کی خود مختاری پر صریح حملے جاری رکھنے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

مملکت کی جانب سے عالمی برادری سے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا کیا جس میں کہا گیا کہ خطے کے ممالک اور ان کی عوام پر جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

بیان میں اس بات پربھی زوردیا گیا کہ ممالک کی خود مختاری اور ان کی سرحدوں کا احترام کیا جائے تاکہ خطے کو مشکلات سے بچاتے ہوئے مستقل بنیادوں پر امن کے قیام کی کوششوں کو کامیاب کیا جاسکے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں