ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
ہومLatestپی ٹی آئی کا دہشت گردی کیخلاف جامع سیاسی حکمت عملی بنانے...

پی ٹی آئی کا دہشت گردی کیخلاف جامع سیاسی حکمت عملی بنانے کا مطالبہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے دہشت گردی کیخلاف جامع سیاسی حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری طاقت سے دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے نہ اس کا الزام کسی ایک جماعت کو دیا جاسکتا ہے، فوج ہماری ہے، الزامات نہ لگائے جائیں ، استعمال الفاظ سے نقصانات ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم ہر اس طاقت کے خلاف ہیں جو پاکستان کیخلاف ہے، پاکستانی فوج ہماری فوج ہے، ہم اس کیخلاف نہیں کھڑے، خدارا ہمارے اوپر الزام نہ لگائے جائیں، ہم تیراہ کے شہدا کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف عسکری طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی، بانی پی آئی بھی یہی کہہ رہے ہیں، اس وقت بلوچستان، کے پی لہو لہان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت کو نہیں دیا جاسکتا، پی ٹی آئی دور میں سب سے کم دہشت گری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج کیوں افغان حکومت سے دور ہٹ رہے ہیں، کل کی پریس کانفرنس کا لفظ بہ لفظ جواب نہیں دے سکتے ہیں، ہم آپ سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے، ہمارے لئے جو الفاظ استعمال کئے گئے اس سے نقصانات ہونگے، جب بھی کسی جماعت کو پیچھے کرنے کی کوشش گئی، دہشت گردی، قتل و غارت گری پھیلی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بھی 2022میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بات کی تھی، رانا ثنا اللہ نے بھی طالبان سے مذاکرات کی بات تھی، 2021ء میں دہشت گردوں کو کون لایا ؟ فیصلہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کا صوبے میں تبدیلی کا حکم خوش آئند بات ہے،دہشت گردی کیلئے جامع سیاسی حکمت عملی بنائی جائے، جہاں بندوق اٹھے وہاں کارروائی کی جائے ،ہم آئین اور قانون کیلئے کھڑے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!