جمعرات, جنوری 9, 2025
ہومLatestاسرائیل کی خان یونس میں خیمہ بستی پر بمباری، 7 بچوں سمیت...

اسرائیل کی خان یونس میں خیمہ بستی پر بمباری، 7 بچوں سمیت 13 افراد شہید،متعدد زخمی

خان یونس: اسرائیل کی غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر بمباری کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 13 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، فضائی حملے میںبے گھر ہونے والے افراد کے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔

شہری دفاع اور حماس کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس شہر کے مغرب میں واقع المواصی کے علاقے میں بمباری کی ۔اس کے علاوہ سول ڈیفنس خان یونس کے جنوب میں واقع علاقے قیزان میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کے بعد تین بچوں سمیت پانچ افراد شہید گئے۔

شہری دفاع نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی طیارے شہریوں کے خلاف اپنے حملے تیز کر رہے ہیں اور جنوبی غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ غزہ میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ میں کم از کم 45,885 افراد شہیدہو چکے ہیں ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں