جمعرات, جنوری 9, 2025
ہومLatestقومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 6فروری سے تھائی لینڈ میں...

قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 6فروری سے تھائی لینڈ میں شروع ہو گی

 اسلام آباد: قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ6سے 19 فروری تک تھائی لینڈ میں منعقد ہو گی۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رواں ماہ کراچی میں لگایا جائیگا جس میں 12 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت بجٹ سے مشروط ہے، اگر اس کے لئے ہمیں فنڈ ز مل جاتے ہیں تو قومی ٹیم بھرپور طریقے سے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیڈریشن کے جنرل سیکٹری ہارون جنرل اور نثار احمد کانگریس میٹنگ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں 45 ایشیائی ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ چیمپئن شپ میں مینز کیٹیگری میں 6، انڈر 23 میں 2 جبکہ ماسٹر کیٹیگری میں 4 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں