جمعرات, جنوری 9, 2025
ہومLatestبرطانیہ ، اسکوٹش جونیئرچیمپین شپ جیتنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں...

برطانیہ ، اسکوٹش جونیئرچیمپین شپ جیتنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

لندن: برطانیہ میںپاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے اسکوٹش جونیئرچیمپین شپ جیتنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میںبرطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اسکوٹش جونیئر اوپن چیمپین اذان علی، ماہنورعلی،مہوش علی، سحرش علی اور سہیل عدنان کومبارکباد دی۔

انہوں نے کہامجھے یقین ہے کہ یہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہمیں اسی شاندار دور میں لے جائیں گے جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے اسکواش کے کھیل پر حکمرانی کی۔پاکستانی ہائی کمشنراسکوٹش جونیئر اوپن چیمپین اذان علی نے اپنی جیت پاکستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کے نام کی۔

پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کھلاڑیوں کی سپورٹ پر مسلم ہینڈز اور دیگر سپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہامیں یہ بھی زور دوں گا کہ تعلیم میں بھی کمال حاصل کریں کیونکہ ہمارا نوجوان ہی خوشحال پاکستان کا ذریعہ ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں