ہفتہ, اکتوبر 4, 2025
ہومLatestآزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل کی کامیابی، وزیراعظم کا خیر مقدم

آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل کی کامیابی، وزیراعظم کا خیر مقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد، امن ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کریں گے، عوام افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔

جاری بیان میں وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی و جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ نا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے۔

انہوں نے مذاکرات کی کامیابی پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے۔

ہم آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!