جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومEnertainmentمیرا ذہن تبدیل ہوچکا، تعلق قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں، عائشہ...

میرا ذہن تبدیل ہوچکا، تعلق قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں، عائشہ عمر

اداکارہ و عائشہ عمر نے کہاہے کہ میں ماضی میں تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں، تاہم اب میرا ذہن تبدیل ہوچکا ہے، میں تعلق قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کئی بار لوگ پسند آئے اور دو مرتبہ میرے تعلقات بھی قائم ہوئے، ایک موقع پر میری منگنی بھی ہوئی لیکن بدسلوکی کے باعث وہ رشتہ ختم کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اس دوران انہیں کئی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، متعدد مرد حضرات حدیں کراس کرنے کی کوشش کرتے تھے اور اس وقت انہیں خود کو مضبوط ظاہر کرنا پڑتا تھا تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ کمزور ہیں۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ کم عمر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ظاہری حلیے کے باعث بھی زیادہ سنجیدگی سے نہیں لی جاتی تھیں، اسی لیے انہوں نے ایک نان سینس رویہ اپنا لیا تاکہ لوگ انہیں سنجیدگی سے لیں، یہ رویہ اس وقت مزید ضروری ہوگیا جب وہ لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں اور اکیلے رہنے لگیں کیونکہ اکیلی لڑکی کو اکثر کمزور سمجھا جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں بھی انہیں رات کو کھانے پر چلنے کی پیشکشیں کی جاتی تھیں اور اب بھی ایسی پیشکشیں آتی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!