اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شیرانی میں بھارتی حمایت یافتہ 7دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جاری بیان میں محسن نقوی نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔
انہوں نے کہا کہ 7دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنیوالے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔