جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestشیرانی، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج جہنم واصل

شیرانی، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے شیرانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 7 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم اکتوبر کو شیرانی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کوموثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ تبادلے کے بعد 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے بھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشت گردی کو مکمل ختم ،سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!