جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestسربیا اور چین بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کریں گے،...

سربیا اور چین بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کریں گے، سربین صدر

بلغراد(شِنہوا)سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے یکم اکتوبر کو چین کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں کہا کہ سربیا اور چین امن، ترقی اور بہتر مستقبل کے فروغ کے لئے تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔

استقبالیہ تقریب میں صدر ووچچ نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور دونوں اقوام کے درمیان 70 سالہ دوستی کی خوشی مشترکہ طور پر منانے پر مسرت کا اظہار کیا۔

ووچچ نے کہا کہ مجھے ان ٹھوس منصوبوں اور قریبی تعلقات پر فخر ہے جن کی بنیاد پر ہم نے ایک دوسرے پر اعتماد قائم کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ سربیا اور چین مل کر اپنے شہریوں کے لئے امن، ترقی اور بہتر زندگی کو فروغ دیں گے۔

سربیا میں چین کے سفیر لی منگ نے دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کی تعریف کی اور اس شراکت داری کو ایک "آہنی دوستی” قرار دیا جو وقت کے امتحان میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت حاصل کردہ کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔

استقبالیہ تقریب میں 800 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں سربیا کی سیاسی، کاروباری، عسکری اور ثقافتی شخصیات، غیر ملکی سفارتکار، بیرون ملک مقیم چینی شہری، چینی کمپنیوں کے نمائندے اور طلبہ شامل تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!