جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestچین کا قومی دن، صدر مملکت کی قیادت، عوام کو مبارکباد

چین کا قومی دن، صدر مملکت کی قیادت، عوام کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین لازوال دوستی ترقی و امن کی ضمانت ، عوامی روابط ،سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون شراکت داری کا ستون ہیں۔

عوامی جمہوریہ چین کے 76 ویں قومی دن پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی مزید مضبوط ہورہی ہے،پاکستان کے عوام اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس دن کی خوشیاں مناتے ہیں جو چین کے ترقی کے شاندار سفر اور اتحاد کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی بصیرت افروز قیادت چین کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے گئی ہے، چین کے مشترکہ خوشحالی اور عالمی تعاون کے وژن کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا ترقی،اتحاد اور اختراع کا شاندار سفر قابل فخر ہے، میرے چین کے حالیہ دوروں سے دونوں ہمسایہ اور دوست ممالک کے درمیان تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے روابط کے فروغ کے ساتھ ساتھ سٹریٹجک اور سکیورٹی تعاون کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائنس، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ثقافت میں تعاون کے ذریعے مضبوط عوامی تعلقات ہماری دیرپا شراکت داری کی بنیاد ہیں۔ صدر نے چینی عوام کی خوشحالی اور صدر شی جن پھنگ کامیابیوں کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دوستی آنے والے برسوں میں مزید پروان چڑھے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!