جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestپاکستان کا ملکی سطح پر تیارفتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی...

پاکستان کا ملکی سطح پر تیارفتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

پاکستان آرمی نے فتح 4 گراونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر تیار فتح 4 کروز میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

جب کہ زمین کے ساتھ ساتھ پرواز کرنے کی خصوصیت کی بدولت یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔میزائل جدید ایویونکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے، یہ میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تجربہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے اور اس سے پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں و انجینئرز نیتجربے کا مشاہدہ کیا۔، سروسز چیفس نے فتح 4 کے کامیاب تربیتی تجربے میں شریک دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!