جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومEnertainmentشوبز انڈسٹری میں پرچی سسٹم بہت طاقتور ہے، سارہ عمیر

شوبز انڈسٹری میں پرچی سسٹم بہت طاقتور ہے، سارہ عمیر

لاہور: ماضی کی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کئی ایسی اداکارائیں موجود ہیں جنہیں اداکاری نہیں آتی، لیکن ان کی پرچی بہت طاقتور ہے، اسی لیے انہیں کام ملتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کئی بار بہت اچھے کردار کی آفر ملتی ہے لیکن ہمارے یہاں کچھ چینلز اور پروڈکشن ہاوسز ایسے ہیں جہاں اوپر سے پرچی کسی اور کی آ جاتی ہے اور وہ موقع ہاتھ سے نکل جاتا ہے، شوبز میں پرچی سسٹم اس قدر مضبوط ہے کہ کئی بار بہترین کردار ملنے کے باوجود انہیں کسی اور کو دے دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سب کو اللہ کی رضا سمجھ کر اور یہ سوچ کر نظر انداز کر دیتی ہیں کہ شاید سامنے والا ان سے زیادہ ضرورت مند ہوگا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!