لاہور: پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد نے این او سی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جس کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف ودیگر براہ راست متاثر ہوں گے۔