وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، عوام اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
جاری مذمتی بیان میں میر سرفراز بگٹی نے دھماکے میں شہید ہونیوالے افراد کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعاء کی۔ وزیراعلی نے جوابی حملے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر ایف سی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، عوام اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کے عزم پر کاربند ہیں۔