وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں بھارتی پراکسی کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حملے میں زخمی اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ معصوم، نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائینگے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت، سیکیورٹی فورسز اور قوم دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر کو عبرت ناک سزا دیں گے۔