لاہور: معروف اداکارہ اور آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید نے شوہر کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں موجودگی سے متعلق بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ شعیب ملک ٹیم میں ضروری ہیں، لیکن ٹیم میں ایک سینئر کا ہونا لازمی ہے، مثلا بابر اعظم، محمد رضوان یا کوئی اور۔
واضح رہے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت فائنل سے متعلق ثنا جاوید نے فیس بک پر پیغام لکھا کہ اگر شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کا تجربہ پاکستانی ٹیم اور عوام کے لیے امید کی کرن بنتا، ان کی موجودگی ہی جیت کا یقین اور حوصلہ پیدا کرنے کے لیے کافی تھی۔
یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں کی ملی جلی آرا سامنے آئیں۔