غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پرتازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ سمیت کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی مکانات پر بمباری سے طبی ٹیموں کو زخمیوں اور ملبے تلے دبے افراد تک پہنچنا نہایت مشکل ہوگیا ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث یرغمالیوں کی زندگی خطرے میں ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے شمالی غزہ میں 24 گھنٹوں کے لیے حملے روکے جائیں