جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومChinaمکاؤ میں گریٹر بے ایریا فلم کنسرٹ میں کلاسیکی اور جدید دھنوں...

مکاؤ میں گریٹر بے ایریا فلم کنسرٹ میں کلاسیکی اور جدید دھنوں کا امتزاج

مکاؤ(شِنہوا)جیسے ہی چاند کی خوبصورتی پر مبنی موسیقی  کی دھن رات کے سکوت میں مدھم انداز سے گونجی، گریٹر بے ایریا(جی بی اے) فلم کنسرٹ 2025 شاندار انداز میں شروع ہوا، جو نہ صرف سینما کی وراثت بلکہ مختلف ثقافتوں کے باہمی امتزاج کا جشن تھا۔

اتوار کی شام چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں منعقد ہونے والا کنسرٹ اس سال 6 اکتوبر کو آنے والے چین کے وسطی خزاں میلے سے بھی مطابقت رکھتا ہے جو ایسا تہوار ہے جسے خاندان چاند کی مکمل روشنی کے ساتھ دوبارہ ملاپ کے طور پر مناتے ہیں۔

سٹیج پر تھنکنگ آف یو 365 ڈیز سے لے کر ڈیئر لٹل چائلڈ تک نسلوں کے درمیان محبت اور اپنائیت کے جذبات کو اجاگر کیا گیا۔ فالنگ لیوز ریٹرن ٹو روٹس نے واپسی اور یادوں کے موضوعات کو نمایاں کیا۔

سینئر فنکار سائی چھن نے فارگاٹن ٹائم پیش کیا جبکہ گرینڈماز پینگ ہو بے اور لُکنگ بیک اگین جیسے مقبول گیتوں نے مشترکہ ثقافتی یادوں کو تازہ کیا۔

کلاسیکی چینی گیتوں، جدید موسیقی اور بین الاقوامی دھنوں کے امتزاج کے ذریعے چوتھی مرتبہ منعقد ہونے والے جی بی اے فلم کنسرٹ نے علاقے کے فنکارانہ تنوع اور مکاؤ کے ثقافتی مرکز ہونے کا ثبوت دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!