پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ فائنل کی میچ فیس 7 مئی کی شب بھارتی حملے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں پی سی بی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے ایشیا کپ کے فائنل میچ کی فیس 7 مئی کے حملے میں شہید ہونے والے معصوم متاثرین کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں عام شہریوں سمیت بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے، ہماری دلی دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔