جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestافغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، طالبان

افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، طالبان

نائب ترجمان طالبان حکومت حمد اللہ فطرت نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان بدعنوانی، منشیات اور ہرقسم کے ناپسندیدہ امور کیخلاف اقدامات کر رہا ہے، ہم تمام ممالک کیساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان 4 ملکی مذاکرات میں افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے خلاف بیان کا خیر مقدم کرتا ہے، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے موقف کا خیرمقدم کرتا ہے۔

حمداللہ فطرت نے کہاکابل کی پالیسی باہمی اعتماد، مثبت روابط اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر مبنی ہے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!