جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestپاکستان نے بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ کیخلاف آئی سی سی میں شکایت...

پاکستان نے بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ کیخلاف آئی سی سی میں شکایت کردی

دبئی: پی سی بی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف ایکشن لینے کے لیے آئی سی سی میں درخواست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے، بھارتی کھلاڑی نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔ پی سی بی کی جانب سے ارشدیپ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!