جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومBusiness & Financeتحقیق و ترقی پر سرمایہ کاری کرنے والی چین کی سرکردہ نجی...

تحقیق و ترقی پر سرمایہ کاری کرنے والی چین کی سرکردہ نجی کمپنیوں کے اختراعی اخراجات میں مسلسل اضافہ

شی آن(شِنہوا)چین کے سرکردہ ایک ہزار نجی کاروباری اداروں نے 2024 میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر کی جانے والی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔

چین کے شمال مغربی شہر شی آن میں نجی معیشت سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران آل چائنہ فیڈریشن برائے صنعت و تجارت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان ممتاز نجی اداروں کی مجموعی تحقیق و ترقی کی سرمایہ کاری 2024 میں 14.3 کھرب یوآن (تقریباً 201 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.78 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ ان کمپنیوں کے پاس مجموعی 14 لاکھ 28 ہزار 100 درست ملکی اور بین الاقوامی تخلیقات موجود تھیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 27.58 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں 5 لاکھ 94 ہزار 600 ایجادات کی تخلیقات شامل ہیں جو سالانہ بنیاد پر 15.55 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی کی اختراعات کے صنعتی ترقی کے ساتھ گہرے امتزاج کے ساتھ ان ہی اداروں نے 2024 میں 399.2 کھرب یوآن کی آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.87 فیصد زیادہ ہے۔ اسی دوران مجموعی منافع میں 7.85 فیصد کا اضافہ ہوا جو بڑھ کر 23.1 کھرب یوآن ہوگیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین کا نجی شعبہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی موجودگی مضبوط کر رہا ہے۔ گزشتہ سال دنیا کی تحقیق و ترقی پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والی ایک ہزار کمپنیوں میں سے 112 چینی نجی ادارے تھے جس سے عالمی مسابقت میں مسلسل بہتری ظاہر ہوتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!