جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestمریم نواز پنجاب کی معیشت بذریعہ سیاحت مضبوط کرنے کیلئے پرعزم

مریم نواز پنجاب کی معیشت بذریعہ سیاحت مضبوط کرنے کیلئے پرعزم

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے سیاحت کے ذریعے پنجاب کی معیشت کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سیاحت کے لحاظ سے مالا مال ہے ،سیاحوں کے تحفظ، آسانی و آسائش کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

سیاحت کے عالمی دن پر جاری بیان میں مریم نوازنے کہا کہ سیاحت کا عالمی دن منانے کا مقصد مقامی و عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، دنیا میں بے شمار ممالک سیاحت کے ذریعے اپنی معیشت کو تقویت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سیاحتی لحاظ سے مالا مال ،خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے،صوبے میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال اور دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات غیر ملکی و ملکی سیاحوں کیلئے یکساں دلچسپی کا باعث ہیں، حکومت نئے سیاحتی مقامات بھی متعارف کرا رہی ہے جبکہ سیاحتی پوٹینشل سے استفادے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت اقدامات بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آتے ،معیشت بھی فروغ پاتی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!