جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestغزہ ، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 47 فلسطینی شہید، درجنوں...

غزہ ، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 47 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ: اسرائیل کی غزہ میں جاری بربریت کے نتیجے میں مزید 47 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کی شدید مذمت کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینیوںکی نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے۔ تازہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 47 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کا اہم ترین فلاحی ہسپتال بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار 549 ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 67 ہزار 518 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!