جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومChinaشین ژو-20 کے خلانوردوں نے چوتھی خلائی چہل قدمی مکمل کرلی

شین ژو-20 کے خلانوردوں نے چوتھی خلائی چہل قدمی مکمل کرلی

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مدار میں موجود خلائی سٹیشن پر تعینات شین ژو-20 کے خلابازوں نے اپنے مشن کی چوتھی خلائی چہل قدمی مکمل کرلی۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق چھن ڈونگ، چھن ژونگ روئی اور وانگ جے پر مشتمل عملہ تقریباً 6 گھنٹے تک خلا میں سرگرم رہا اور بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح ایک بج کر 35 منٹ پر تمام کام مکمل کرلئے۔ اس مشن میں خلائی سٹیشن کے روبوٹک بازو اور زمینی محققین کی مدد شامل تھی۔

سی ایم ایس اے کے مطابق چھن ژونگ روئی اور وانگ جے نے خلا میں چہل قدمی کے دوران خلا میں موجود ملبے سے بچاؤ کے آلات نصب کئے اور بیرونی آلات کا معائنہ مکمل کیا۔

ادارے نے بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا جب چین کے تیسرے گروپ کے 2 خلانوردوں نے ایک ساتھ خلائی چہل قدمی انجام دی۔

اب تک شین ژو-20 عملہ 4 خلائی چہل قدمیاں مکمل کرکے ان 2 چینی عملوں میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے سب سے زیادہ ایسی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

شین ژو-20 عملہ مدار میں 150 دن سے زائد وقت گزار چکا ہے۔ منصوبے کے مطابق وہ مستقبل میں بھی بڑی تعداد میں سائنسی تجربات اور تکنیکی آزمائشیں مکمل کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!