ایشیا کپ کا فائنل میچ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا، ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ تاریخی فائنل میچ اتوار کو دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ ایشیا کپ کے اب 41 سال میں ہونے والے 17 ایڈیشنز میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں آمنے سامنے نہیں آسکے تھے۔
بھارت 11 مرتبہ فائنل میں پہنچا تو پاکستان نے 5 بار فائنل کھیلا لیکن ایک دوسرے کے سامنے نہ آسکے۔ بھارت نے سب سے زیادہ 8، سری لنکا نے 6 اور پاکستان نے صرف 2 بار ایشیا کپ کرکٹ کا ٹائٹل جیتا۔
تین بار پاکستان فائنل میں شکست سے دوچار ہوا، پاکستان نے آخری مرتبہ دو ہزار بارہ میں ایشیا کپ کی حکرانی حاصل کی تھی۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت اب تک 10 مرتبہ مد مقابل آچکے ہیں، 8 میں بھارت نے کامیابی حاصل کی اور 2 بار پاکستان کامیاب ہوا۔