امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے انتہا پسند سیاست دان اسرائیلی خودمختاری قائم کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی امیدوں کو ختم کرنے کے خواہاں ہیں، ان کے مطالبات کو مسترد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسرائیل کو اجازت دی ہو یا نہ لیکن اب اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، بالکل نہیں، یہ نہیں ہوگا، اب بہت ہو گیا ہے، اب اسے رکنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری نیتن یاہو سے بات ہوئی اورمیں نے مشرقِ وسطی کے تمام رہنماں سے بھی گفتگو کی ہے۔ ہم غزہ کے حوالے سے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، اور شاید یہ امن کی طرف بھی پیش رفت ہو۔