جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestاسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر...

اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نیو یارک:پاکستان اور بحرین نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی جس میں مضبوط دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے اقتصادی تعاون، علاقائی روابط، کثیرجہتی فورمز پر تعاون اور امن کیلئے مشترکہ عزم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے غزہ صورتحال میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!