واشنگٹن: برفانی طوفان کے باعث 7 امریکی ریاستوں میںہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث 7ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان سے نیوجرسی، پنسلوینیا، ورجینیا اور اوہائیو سب سے زیادہ متاثر ہوئے، اب تک واشنگٹن ، میری لینڈ اور بالٹی مور سمیت تقریبا4ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ورجینیا، کینٹاکی اور انڈیانا سمیت کئی ریاستوں میں 3لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں،شمالی کیرولائنا، میوزوری اور کنساس میں حادثات کے باعث 6افراد ہلاک ہوچکے۔محکمہ موسمیات نے واشنگٹن ڈی سی میں 18انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں موسم کی شدت اس ماہ کے وسط تک برقرار رہے گی۔