جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestاسلام آباد، ڈینگی بے قابو، 24گھنٹے میں 31 مریض وائرس کا شکار

اسلام آباد، ڈینگی بے قابو، 24گھنٹے میں 31 مریض وائرس کا شکار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31نئے مریض وائرس کا شکار ہوگئے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق نئے رپورٹ ہونیوالے کیسز میں 22 دیہی جبکہ 9کیسز شہری علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد سے مجموعی طور پر 720 ڈینگی کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 20مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں ریزیڈول سپرے مکمل کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق2ہزار مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا ہے جبکہ رواں ماہ 16,332مثبت لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا جا چکا ہے، مجموعی طور پر اب تک 8لاکھ 46 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں۔

حکام کے مطابق سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ویکٹر کنٹرول ٹیمیں ہائی رسک علاقوں میں سرگرم عمل ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ صحت نے شہریوں سے پانی والے برتنوں، ٹینکوں اور کولرز کی صفائی کی اپیل کی ہے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!