بیجنگ(شِنہوا)چین نے گزشتہ 5سال میں 63 پیشہ ورانہ انڈرگریجویٹ یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔
وزارت تعلیم کے نائب وزیر شیونگ سی ہاؤ نےمنگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین میں 87 پیشہ ورانہ انڈرگریجویٹ یونیورسٹیاں، 9 ہزار 302 سیکنڈری ووکیشنل سکول اور ایک ہزار 562 ووکیشنل کالجز موجود ہیں جہاں طلبہ کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
شیونگ نے کہا کہ ان اعداد و شمار کے ساتھ چین نے دنیا کا سب سے بڑا پیشہ ورانہ تعلیمی نظام قائم کرلیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارے ایک ہزار434 مضامین پیش کرتے ہیں جو اقوام متحدہ کی صنعتی درجہ بندی میں شامل ہر صنعتی زمرے کا احاطہ کرتے ہیں۔
شیونگ نے کہا کہ اس کے علاوہ چین نے صنعتوں اور تعلیم کے انضمام کو بھی فروغ دیا ہے تاکہ علاقائی اقتصادی اور صنعتی ترقی کے ساتھ ہنرمندی کو بہتر طور پر ہم آہنگ کیا جا سکے۔
