منگل, ستمبر 23, 2025
ہومLatestسعودی عرب محض دوست نہیں، ہر مسلمان کیلئے محبت، عقیدت مقام ہے،...

سعودی عرب محض دوست نہیں، ہر مسلمان کیلئے محبت، عقیدت مقام ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سعودی عرب محض پاکستان کا دوست نہیں، ہر مسلمان کیلئے محبت، عقیدت مقام ہے، دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔

سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کیلئے محبت اور عقیدت مقام ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعاء گو ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!