دبئی: سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ جب میچ کھیلنے کی حامی بھرلی تو ہاتھ ملانے سے انکار مناسب نہیں ہے۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر ردعمل دیتے ہوئے محمد اظہر الدین نے کہا کہ میرے خیال میں ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، نہیں معلوم بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ کیوں نہیں ملائے۔
واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں دو میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم نے کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کی روایت توڑتے ہوئے دونوں میچز میں ٹاس کے وقت اور میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے۔