منگل, ستمبر 23, 2025
ہومLatestمنڈیکی گورائیہ،گلیاں پکی ،بجلی فراہمی پر عوام کا سیدہ نوشین افتخار سے...

منڈیکی گورائیہ،گلیاں پکی ،بجلی فراہمی پر عوام کا سیدہ نوشین افتخار سے اظہار تشکر

ڈسکہ: منڈیکی گورائیہ کی عوام نے گلیاں پکی کروانے اور بجلی فراہمی پر سیدہ نوشین افتخارکا شکریہ ادا کرتے ہوئے رانا عبدالستار خاں،رانا امتیاز خاں اورچودھری طاہر فاروق وڑائچ کی خدمات کو قابل دید قرار دیا ہے۔ اہل علاقہ نے کہا کہ ایم این اے سیدہ نوشین افتخار نے اپنے والد افتخار الحسن شاہ کی عوامی خدمات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے کی گلیاں پکی ،گھر ،گھر بجلی فراہمی کیلئے پول نصب اور عوامی فلاح وبہبود کے دیگر کام کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے سیدہ نوشین افتخار آئندہ بھی اسی جذبے سے علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کرتی رہیں گی۔

اس موقع پر اہل علاقہ نے خدمات کی فراہمی پر خصوصی کردار ادا کرنے پر رانا عبدالستار خان،رانا امتیاز خان ، چودھری طاہر فاروق وڑائچ اور دیگر معززین کے خصوصی تعاون کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کی کاوشوں اور خصوصی توجہ سے علاقہ کے عرصہ دراز سے موجود مسائل حل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

گفتگو کرتے ہوئے رانا عبدالستار خاں نے کہا کہ نوشین افتخار اپنے والد کا مشن لے کر آگے بڑھ رہی ہیں ، عوام علاقہ کے مسائل کو حل کروانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، گلیاں پکی، بجلی فراہمی کے بعد ہم توجہ دیگر مسائل کو حل کروانے پر مرکوز ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!