منگل, ستمبر 23, 2025
ہومLatestشامی صدر احمد الشرع بدھ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب...

شامی صدر احمد الشرع بدھ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

نیو یارک: شام کے صدر احمد الشرع بدھ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ الشرع کے ہمراہ موجود وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی اقوامِ متحدہ میں متعدد اجلاسوں اور تقریبات میں شریک ہوں گے، نیز جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان اور وفود کے رہنماں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یاد رہے سابق صدر نورالدین الاتاسی (1966-1970) کے بعد کسی بھی شامی صدر نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاسوں میں شرکت نہیں کی، جس سے الشرع وہ پہلے شامی صدر بن گئے ہیں، جو جون 1967 کی اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم سے خطاب کریں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!