منگل, ستمبر 23, 2025
ہومChinaچین کے صوبہ فوجیان نے یورپ کے لئے پہلے قطب شمالی جہاز...

چین کے صوبہ فوجیان نے یورپ کے لئے پہلے قطب شمالی جہاز رانی روٹ کا آغاز کردیا

فوژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے فوجیان نے یورپ کے لئے اپنے پہلے قطبی شاہراہ ریشم جہاز رانی روٹ کا آغاز کر دیاہے۔

استنبول برج نامی ایک کنٹینر بردار بحری جہاز اتوار کی صبح فوژو بندرگاہ کے جیانگ یِن بندرگاہی علاقے سے روانہ ہوا اور توقع ہے کہ یہ قطب شمالی کے راستے سے ہوتا ہوا صرف 19 دن میں یورپ پہنچ جائے گا۔

فوژو کسٹمز کے مطابق یہ نیا روٹ چین کی بڑی بندرگاہوں چھنگ ڈاؤ، دالیان، شنگھائی اور نِنگ بو کو یورپ کی اہم بندرگاہوں  جیسے برطانیہ کی فیلکسٹو ، نیدرلینڈز کی روٹرڈیم ، جرمنی کی ہیمبرگ  اور پولینڈ  کی بندرگاہ گڈانسک سے ملائے گا۔

یہ روٹ فوجیان اور آس پاس کے صوبوں کے برآمد کنندگان کو تعمیراتی سامان، ملبوسات اور الیکٹرو میکینیکل مصنوعات جیسے مال یورپی منڈیوں میں بھیجنے کے لئے ایک تیز اور موثر ذریعہ فراہم کرتا ہے۔

چائنہ اوشین شپنگ ایجنسی فوژو کمپنی لمیٹڈ کے بزنس منیجر شیاؤ بن کے مطابق یہ سروس چین-یورپ ریلوے سروس سے تقریباً ایک ہفتہ تیز ہے اور سوئز کینال یا کیپ آف گُڈ ہوپ جیسے روایتی راستوں کے مقابلے میں 20 دن سے بھی زیادہ وقت بچاتی ہے۔

شیاؤ نے کہا کہ بحری جہاز کے اس نئے روٹ کے آغاز سے جہازوں کے شیڈول میں اضافہ ہوگا اور کمپنیوں کو مال یورپ بھیجنے کے لئے زیادہ راستے ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا سفر یورپ میں کرسمس سے پہلے کے مصروف دورانیے کے ساتھ ہو رہا ہے، جس سے برآمد کنندگان کو موقع ملے گا کہ وہ اپنا مال وقت پر پہنچا کر مارکیٹ پر جلد قبضہ کریں اور جہاز رانی کے رش سے بچ سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!