منگل, ستمبر 23, 2025
ہومChinaچین-آسیان ایکسپو میں 500 سے زائد اقتصادی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط

چین-آسیان ایکسپو میں 500 سے زائد اقتصادی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط

نان ننگ(شِنہوا) 22 ویں چین-آسیان نمائش (سی اے ایکسپو) اور چین-آسیان تجارت و سرمایہ کاری سربراہ اجلاس چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کے شہر نان ننگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس تقریب کے دوران 500 سے زائد اقتصادی و تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

سی اے ایکسپو سیکرٹریٹ کے سیکرٹری جنرل وے ژاؤ ہوئی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس سال کی نمائش میں 155 سرمایہ کاری منصوبے طے پائے جن میں سے 74 منصوبے پراسیسنگ اور پیداوار سے متعلق ہیں جو مجموعی سرمایہ کاری کا 88 فیصد بنتے ہیں۔

وے کے مطابق مینوفیکچرنگ منصوبے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں جن میں میکینیکل آلات، پیٹروکیمیکلز اور کیمیکل انجینئرنگ، لوہے کے علاوہ دھاتیں، نئے مواد، ہلکی صنعت و ٹیکسٹائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

5 روزہ ایونٹ ایک لاکھ 60 ہزار مربع میٹر پر محیط نمائش پر مشتمل تھا اور اس میں 60 ممالک کی 3 ہزار 260 کمپنیاں شریک ہوئیں۔ آسیان ممالک سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی تعداد 627 رہی۔

پہلی بار نمائش میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے لئے مخصوص پویلین بھی شامل کیا گیا ہے جہاں تقریباً ایک ہزار 200 مصنوعات کی نمائش کی گئی جن میں زبان کے تقریباً 20 بڑے ماڈلز اور 60 ذہین روبوٹس شامل تھے۔

23 ویں سی اے ایکسپو کا انعقاد ابتدائی طور پر 17 سے 21 ستمبر 2026 کے درمیان متوقع ہے جس میں فلپائن اعزازی ملک ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!