غزہ: اسرائیل کے ڈرون حملوں میں مزید 46 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اتوار کو تازہ اسرائیلی حملوں میں سب سے ہولناک حملہ صبرہ محلے میں رہائشی مکانات کے ایک جھنڈ پر کیا گیا، جہاں لوگ حال ہی میں زیتون علاقے سے اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کے باعث نقل مکانی کر کے آئے تھے۔
شہدا کی بڑی اکثریت کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، امدادی کارکنوں نے 14 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں، دیگر لوگ اب بھی ملبے کے ڈھیروں تلے پھنسے یا لاپتا ہیں۔ ایک معروف ڈاکٹر کے خاندان کے افراد اور ایک ٹرک پر سوار 4 افراد بھی شہید ہوئے ہیں، جو شمالی غزہ شہر چھوڑ کر جا رہے تھے۔