اتوار, ستمبر 21, 2025
ہومLatestایک یارکر تو ٹھیک لیکن لگاتار ٹھیک نہیں، وسیم اکرم کا شاہین...

ایک یارکر تو ٹھیک لیکن لگاتار ٹھیک نہیں، وسیم اکرم کا شاہین آفریدی کو مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مخصوص حکمت علی اپنانے کی ضرورت ہے، اگر شاہین آفریدی مسلسل یارکرز پر انحصار کریں گے تو ان کی پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اتوار کو وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان بھارت میچ سے قبل انہوں نے کہا کہ ایک یارکر تو ٹھیک ہے لیکن لگاتار ٹھیک نہیں، شاہین آفریدی کو دیکھا ہوگا کہ وہ ہر گیند پر وکٹ لینے کی کوشش میں خود پر دباو تو نہیں ڈال رہے، بہتر ہے کہ وہ لینتھ اور وارئٹی کے ساتھ بالنگ کریں۔

انہوں نے بھارت اور عمان کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچ میں عمانی فاسٹ بالر شاہ فیصل نے شبمن گل کو ایک لیٹ سوئنگ فل لینتھ گیند پر آوٹ کیا اور میں چاہتا ہوں کہ شاہین آفریدی بھی یہی کرے، دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ شاہین آفریدی ابتدا میں یارکرز پھینکتے ہیں، اس لیے انہیں اب پلان بی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل کے خلاف سمارٹ بالنگ کرنا ہوگی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!