وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب میں خطاب میں کہا پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، بھارت کیساتھ برابری کی بنیاد پربات چیت چاہتے ہیں، پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، پہلگام واقعہ پر عالمی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، بھارت کو صاف، شفاف تحقیقات کئی بار پیشکش کرچکے ہیں۔
وزیراعظم نےکہا 6مئی کو دشمن نے پاکستان پرحملہ کرکے 54 بےگناہ لوگوں کو شہید کیا،دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ زندگی بھر یاد رکھے گا،ایک جھٹکے میں بھارت کے 6 جہاز زمین بوس ہوگئے، دشمن کو چند گھنٹوں میں ہی اپنے انجام کا اندازہ ہوگیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نےجنگ کو بہترین انداز میں لیڈ کیا،بھارت کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
مزید کہا سمندرپارپاکستانی ملک کےعظیم سفیرہیں جو دن رات کام کرتےہیں،اس بات کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں آپ محنت سے رزق حلال کماتے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے گزشتہ سال 38 ارب ڈالرکی ترسیلات زر بھیجیں، اس کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، پاکستان کا دفاع کرنے پر آپ کو سلام پیش کرتا ہوں،پاکستان کو عظیم بنائیں گے قرضوں سے نجات دلائیں گے۔