غزہ: غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید102 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 77 افرادشمالی غزہ میں شہید ہوئے۔
غزہ شہر میں القدس اسپتال کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے، اسرائیلی بم باری نے غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جن میں بے گھر افراد کے خیمے، مکانات، رہائشی ٹاور، شہریوں کے اجتماع اور امداد کے منتظر لوگ شامل ہیں۔
غزہ میں اب تک فلسطینیوں کی 65 ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں۔ ادھراسرائیلی فوج کی جانب سے لاکھوں فلسطینیوں پر شمال سے جنوب کی جانب نقل مکانی کے لیے دبا ومیں اضافہ کیا جارہا ہے۔